مواضعات کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں : بھارتی ہولیکری

   

پلے پرگتی’ ہریتا ہارم’ رعیتو ویدیکا کی تعمیر جیسے امور پر متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ ضلع کلکٹرکی ویڈیو کانفرنس

پداپلی۔ پداپلی ضلع میں مواضعات کی ترقی وترویج کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر بھارتی ہولیکیری نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ پلے پرگتی ‘ ہریتا ہارم پروگرام ‘ رعیتو ویدیکا کی تعمیر جیسے امور پر بروز جمعہ ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کہ ہمراہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ زرعی شعبہ پرخصوصی توجہ مرکوز کر تے ہوئے حکومت ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ کاشت کی فصل سے متعلقہ تفصیلات جمع کرتے ہوئے ہر روز آن لائن درج کرنے کی زرعی عہدیداروں کو ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ ضلع میں فصل سے متعلقہ تفصیلات کی آن لائن اندراج میں تاخیر پر ضلع کلکٹر نے عدم اطمینان کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اگر صحیح اور مکمل تفصیلات ہونگی تو کسانوں کی فلاح کی خاطر مزید فلاحی اسکیموں اور پالیسیوں کو روبہ عمل لایا جاسکتا ہے۔ فصل کی کاشت کی تفصیلات نہایت ہی ضروری ہیں۔ لہذا ان تفصیلات کو بغیر کسی تاخیر کے جلد ازجلد آن لائن درج کرنے کی انھوں نے منڈل زرعی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ ہر 5 ہزار ایکر اراضی کے لئے حکومت نے کلسٹر کا قیام عمل میں لایا ہے۔ وقت مقررہ پر ضلع میں موجود 54 کلسٹروں میں رعیتو ویدیکا کی تعمیر مکمل کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ رعیتو ویدیکا کی تعمیر سے متعلقہ تفصیلات حکومت کی جانب سے تیار کئے گئے ایپ میں منڈل خصوصی عہدیدار کو اپ لوڈ کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ رعیتو ویدیکا کی تعمیر کے لئے درکار ریتی’ سمنٹ اور دیگر سامان کی خریداری سے متعلقہ ضلع کلکٹر نے تفصیلات دریافت کیں۔ ہر گرام پنچایت کہ حدو د میں کم از کم بنیادی سہولیات کی فراہمی کہ تحت نرسری’ ٹریکٹر ‘ ٹینکر ‘ کمپوسٹ شیڈ’ شمشان گھاٹ ‘ ڈمپنگ یارڈ’ پارک کا قیام عمل میں لانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے مطلع کیا کہ ضلع کہ تمام مواضعات میں ماہ جولائی کہ اواخر تک کمپوسٹ شیڈ کی تعمیر اور اگسٹ اواخر تک ہر موضع میں شمشان گھاٹ کہ تعمیری کام مکمل کرنے کی حکومت نے تاکید کی ہے۔اس ضمن میں موثر اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ضلع میں کسانوں کی سہولت کہ تحت 16.67 کروڑ لاگت سے غلّہ گاہوں کی تعمیر کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے اورضرورت پڑنے پر مزید فنڈز منظور کئے جائیں گے۔ لہذا اس سے متعلقہ تجاویز پیش کرنے کا کلکٹر نے مطالبہ کیا۔مواضعات میں دھان سکھانے کے لئے تعمیر کئے جانے والے غلّہ گاہوں کی تجاویز کلسٹر کی سطح پر پیش کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ روزگار طمانیت فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کنالوں کہ مرمتی کاموں’ تالابوں کی گہرائی کہ تحت کھدوائی کہ کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کہ دیہی علاقوں میں منصوبہ کہ مطابق ہریتا ہارم پروگرام کو کامیاب بنانے اور اس ضمن میں عوام کہ اشتراک کو یقینی بناتے ہوئے مواضعات کو سبز جنگلات کہ مانند تبدیل کرنیکی ہدایت دی۔ مواضعات میں صفائی کے بہتر نظام کے تحت جانچ ٹیمس کا قیام عمل میں لانے اور اچانک دوروں کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔ نظامِ صفائی میں کاہلی برتنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ مواضعات میں موجود گڑھوں کو مسطح کرنے’ غیر استعمال شدہ کنوؤں اور بورویل کو بند کرنے’ ناکارہ جھاڑیوں کو نکالنے کہ لئے روزگار ضامن فنڈز کا بہتر استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ ہر گرام پنچایت کہ حدود میں میاواکی طریقہ کار کہ ذریعہ یادادری ماڈل کی طرز پر چھوٹے جنگلات کی افزائش کے تحت شجر کاری کرنے کی ہدایت دی۔ ہر موضع میں اوینیو پلانٹیشن ‘ پارک ‘ سرکاری اداروں کہ حدود میں اور سڑک کہ دونوں جانب لگائے گئے پودوں کی حفاظت کہ تحت موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔کورونا بحران کے دوران روزگار ضامن فنڈز سے مستفید ہونے’ نریگا کو حکمت عملی سے استعمال کرنے کا ضلع کلکٹر نیمطالبہ کیا۔بر وقت روزگار ضامن مزدوروں سے متعلقہ ادائیگی عمل میں لانے کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا ‘ ضلعی دیہی ترقیاتی عہدیدار ونود کمار ‘ ضلع پنچایت آفیسر وی۔ سدرشن’ ضلعی عہدیدار برائے جنگلات روی پرساد’ منڈل خصوصی عہدیداران’ ایم پی ڈی اوز اور متعلقہ عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔