موبائیل پر آر ٹی اے سرویسیس میں چہرہ کا استعمال

   

حیدرآباد۔/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کیلئے ایسا سافٹ ویر تیار کیا گیا ہے جو چہرہ کی شناخت میں پیش آنے والے مسائل کو دور کرے گا۔سنٹزن ٹکنالوجیز نے یہ سافٹ ویر تیار کیا ہے۔اب شہریوں کو آر ٹی اے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ ڈپارٹمنٹ کی سرویسیس سے راست طور پر اپنے اسمارٹ فونس کے ذریعہ استفادہ کرسکیں گے۔کمپنی کے سی ای او ومسی کوٹے نے کہا کہ اب شہریان ایک ایپ کے ذریعہ آر ٹی اے کی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے۔