موت کی غلط افواہیں، جوبائیڈن منظر عام پر آگئے

   

واشنگٹن : کافی وقت سے منظر عام سے غائب رہنے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس واپس آگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور صدارتی امیدوار سے دستبردار ہونے کے بعد سے جوبائیڈن منظر عام سے غائب تھے۔امریکی صدر جوبائیڈن کی عدم موجودگی نے سوشل میڈیا پر کئی افواہوں کو جنم دے دیا تھا جس میں متعدد صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ 81 سالہ جوبائیڈن کی صحت بگڑ رہی ہے اور ان کے رات تک زندہ رہنے کا امکان نہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر 5 دن سے مسلسل منظر عام سے غائب تھے، وہ کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ریاست ڈیلاویئر میں اپنے گھر پر تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دنیا بھر میں Where is Joe (کہاں ہے جوبائیڈن) ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جبکہ خود جوبائیڈن نے بھی کہا ہے کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔