مودی ، شاہ کیخلاف 100 ملین کا مقدمہ خارج

,

   

نیویارک : وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کے علاوہ لیفٹننٹ جنرل کنول جیت سنگھ کے خلاف دائر 100 ملین ڈالر کا مقدمہ امریکہ کی ایک عدالت نے خارج کردیا ہے۔ یہ کیس کشمیر خالصتان ریفرنڈم فرنٹ نے گزشتہ سال دائر کیا تھا۔ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد کے تشویشناک حالات کو دیکھتے ہوئے فرنٹ نے ہندوستانی قیادت کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے عدالت سے مناسب کارروائی کی استدعا کی تھی۔