مودی اقتدار میں عوام ہی راجہ ہیں:ایرانی

   

کانپور : مرکزی کابینی وزیر اسمرتی ایرانی نے غریب کلیان کی اسکیمات کو حقیقی مستحقین تک پہنچانے میں بینکوں کی مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی غریب بینک کی دہلیز تک پہنچ سکے ۔ اس سے صحیح معنوں میں مودی راج میں عوام کے ہی راجا ہونے کا احساس ہوسکا ہے ۔ایرانی نے اتوار کو ڈپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب غریب، بینک کی دہلیز نہیں عبور کرسکتا تھا لیکن مودی حکومت نے ان کے لئے اسے ممکن کردیکھایا ہے ۔ اس دوران انہوں نے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے 672مستفیدین میں چیک بھی تقسیم کئے ۔