مودی اور امیت شاہ نےرام نومی کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رام نومی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ بھگوان رام کی زندگی ہمیشہ انسانیت کے لئے ایک تحریک رہے گی۔ ٹویٹر پر پی ایم نے کہا مریدا پرشوتم بھگوان رام کی زندگی قربانی، سادگی، تحمل اور عزم پر مبنی تھی اور ہر دور میں انسانیت کے لیے ایک تحریک رہے گی۔ رام نومی کے عظیم تہوار پر سب کو نیک خواہشات۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی اس موقع پر اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مریدا پرشوتم پربھو شری رام نے مذہب اور سچائی کے راستے پر چلنے کے ساتھ ساتھ پوری انسانی دنیا کو سکھایا کہ وہ مشکل میں بھی سب کے لیے صبر اور مہربانی کا جذبہ رکھیں۔ بھگوان شری رام سب پر اپنی کرپپا کرئے۔ جئے شری رام!۔ہندوستان بھر میں آج رام نومی منائی جارہی ہے ۔