مودی اور مسک کاٹیکنالوجی شعبہ پر تبادلہ خیال

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو امریکی صنعت کار اور امریکی انتظامیہ کے انتظامی اصلاحات کے سربراہ ایلون مسک سے ٹیلیفون پر بات کی اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے ’ایکس ‘ پر لکھاکہ ایلون مسک سے بات کی اور اس سال کے شروع میں واشنگٹن میں منعقدہ اپنی میٹنگ کے دوران جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا، ان پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان ان شعبوں میں امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ۔