مودی اور پوٹن کی دوستی پر ہندوستان کو امریکہ کا انتباہ

   

واشنگٹن ؍ نئی دہلی: نئی دہلی میں امریکی سفیر نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ وسیع اور گہرے ہیں، تاہم اتنے بھی گہرے نہیں کہ انہیں آسانی سے لیا جائے۔ ان کا یہ بیان وزیراعظم مودی کے دورہ روس کے تناظر میں آیا ہے۔ ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے جمعرات کو کہا کہ ہند۔امریکہ کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ وسیع اور گہرے ہو چکے ہیں، لیکن یہ اتنے گہرے بھی نہیں ہوئے ہیکہ ان رشتوں کو آسانی سے لیا جائے۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ روس کے تناظر میں ان کے اس بیان کو ہندوستان کیلئے ایک دو ٹوک پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس کو مغرب کی جانب سے کئی پابندیوں کا سامنا ہے۔

نیٹو نے دنیا میں کہیں بھی سیکیورٹی فورسز کے استعمال کا اعلان کیا
واشنگٹن: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے واشنگٹن میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہی اجلاس کے دوران کہا کہ نیٹو دنیا میں کہیں بھی سیکورٹی فورس استعمال کرنے کے حق کا اعلان کرتا ہے چاہے وہ جمہوریت کے بہانے ہو یا دہشت گردی سے لڑنے کے نام پر ہو۔ انتونوف نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ گولڈن بلین کے صوبے ایک دوسرے پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور دنیا کے تمام خطوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ نوآبادیاتی احکامات کو نافذ کرنے کیلئے ، نیٹو عملی طور پر دنیا میں کہیں بھی طاقت کے استعمال کے حق کا اعلان کرتا ہے، چاہے جمہوریت کے بہانے ہو، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ہو۔