مودی اور گاندھی جی کی پینٹنگ کیلئے 25 لاکھ کی بولی

   

نئی دہلی، 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریند مودی کو حاصل شدہ مومنٹوز کی نمائش اور ای۔ہراج کا جمعہ کو اختتام ہوا، جس میں سب سے زیادہ 25 لاکھ روپئے کی بولی پی ایم اور گاندھی جی کی پینٹنگ کیلئے لگائی گئی۔ حکومت کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ای۔ آکشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کا نمامی گنگا مشن کیلئے فنڈز میں عطیہ دیا جائے گا۔