مودی اور یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم کو یہ دھمکی بھرا پیغام موصول ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نہ صرف مودی اور ٰ یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے بلکہ 26/11 جیسے دہشت گردانہ حملے کیلئے تیار رہنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ممبئی پولیس کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ منگل کے روز ٹریفک کنٹرول روم میں دھمکی بھرا پیغام موصول ہوا۔ ملزم نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نشانے پر ہیں۔