مودی اور یوگی کی جان کو خطرہ ، فرضی کال کرنے والے کو دو سال قید

   

ممبئی: ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے جمعرات کو ایک شخص کو وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جان کو خطرہ ہونے کے بارے میں ممبئی پولیس کنٹرول روم کو فرضی کال کرنے پر دو سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ملزم کو سزا سناتے ہوئے عدالت نے دفاع کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ذہنی طور پر غیر مستحکم تھا اور کہا کہ استغاثہ کی جانب سے جو شواہد جمع کیے گئے ہیں ان سے واضح ہوتا ہے کہ ملزم نے مرکزی کنٹرول روم کو دھمکیاں دے کر سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی۔ ملزم کامران خان (29) نے 20 نومبر 2023 کو پولیس کنٹرول روم کو کال کی۔ عدالت نے ملزم کامران خان کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مجرم پایا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی اس نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کی جان کو خطرہ والی ایسی ہی کالیں کی تھیں۔ ممبئی پولیس کے مرکزی کنٹرول روم میں کال موصول ہونے کے بعد آزاد میدان پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔