نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے سی بی آئی کے ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے ایک دن بعد ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت خوفزدہ ہے کیونکہ اروند کیجریوال وزیر اعظم نریندر مودی کے “قومی متبادل” کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2024 کا لوک سبھا الیکشن چیف منسٹر اروند کیجریوال بمقابلہ وزیراعظم نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی بمقابلہ بی جے پی ہوگا۔سسودیا نے الزام لگایا کہ یہ چھاپہ آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال کو روکنے کے لیے ایک چال تھی۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی یا ای ڈی انہیں اگلے تین چار دنوں میں گرفتار کر سکتی ہے۔ لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ڈرنے والے نہیں، ہم بھگت سنگھ کے پیروکار ہیں۔