مودی حکومت میں ہر ہندوستانی کا قرض بڑھ گیا

   

حکومت کے دباؤ میں صرف ایک شخص کو بینک لون ، کانگریس کا دعویٰ
نئی دہلی : کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے سبب ملک پر عائد قرض کئی گنا بڑھ چکا ہے اور ہر ہندوستانی شہری زائد از ایک لاکھ روپئے کے قرض میں مبتلا ہے ۔ پارٹی ترجمان گورو ولبھ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت کی حکمرانی میں ایک نہایت پریشان کن پہلو یہ ہے کہ قرض بڑھتے ہی جارہا ہے۔مالی سال 2022-23 ء کے ختم پر مرکزی حکومت پر قرض کا بوجھ 152.17 لاکھ کروڑ روپئے ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔ این ڈی ٹی وی نیٹ ورک کے حصص کی اڈانی گروپ کی جانب سے خریداری کے مسئلہ پر گورو نے ایک شخص کو ہی حکومت کے دباؤ پر بینک لون مل رہا ہے۔