چنڈی گڑھ: مرکز میں نریندر مودی حکومت نے اب تک گزشتہ سات برسوں میں ریٹائرمنٹ سے قبل 18 آئی پی ایس (انڈین پولیس سروس) کے افسران کو ریٹائر کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ آئی پی ایس افسران کے خلاف مختلف عدالتوں میں زیر التوا مقدمات میں قانونی چارہ جوئی کے لئے منظوری دی گئی ہے ۔ اس وقت ملک میں 24 آئی پی ایس افسر معطل ہیں۔ یہ انکشاف پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ ہیمنت کمار نے اطلاعات کے حق (آر ٹی آئی) کے تحت جمع کی گئی اطلاعات سے حاصل کیا ہے ۔ مسٹر کمار نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے اس سال 10 فروری کو مرکزی وزارت داخلہ میں تین نکات پر اطلاعات کے لئے آر ٹی آئی پٹیشن دائر کی تھی۔ اول ان آئی پی ایس افسران کی مجموعی تعداد نام اور ان کے ریاستی کیڈر جنہیں مئی 2014 سے آج تک آئی پی ایس افسران کو قبل از وقت ریٹائر کیا گیا یا آئی پی ایس سے ہٹائے گئے ہیں۔