جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکز کی مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں۔ گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے عام آدمی پریشان ہے ۔ گزشتہ گیارہ دنوں سے مسلسل قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہ مودی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں فی الحال ترقی پسند اتحاد (یوپی اے ) کے دورحکومت سے آدھی ہیں ، لیکن پٹرول – ڈیزل کی قیمتیں ہر اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔