کے سی آر کی آمرانہ حکمرانی، بی جے پی اور ٹی آر ایس کی من مانی کیخلاف عوام کو متحد ہو جانا چاہئے
حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے ملک اور ریاست میں آمرانہ حکمرانی کرتے ہوئے دستوری حقوق اور جمہوری اقدار کو پامال کرنے کا وزیر اعظم مودی اور چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا۔ 73 ویں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر گاندھی بھون میں پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین محمد علی شبیر، محمد اظہر الدین، مہیش کمار گوڑ، سریدھر بابو، انجن کمار یادو، گیتا ریڈی، پنالہ لکشمیا، جی چنا ریڈی، ملوروی، شیخ عبداللہ سہیل، فیروز خان، ایس کے افضل الدین، سید نظام الدین، واجد حسین کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی۔ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے انگریزوں کیخلاف تحریک آزادی کی مہم چلاتے ہوئے ملک کو آزاد کرایا اور 26 جنوری 1950 سے دستور پر عمل آوری کا آغاز ہوا۔ ہندوستان کا دستور دنیا کیلئے مثالی دستور ہے۔ زندہ رہنے کے حق کے علاوہ عوام کو کئی حقوق فراہم کئے گئے۔ بہترین دستوری نظام تیار کیا گیا جس کی بنیادوں پر ملک کا دستوری ڈھانچہ ٹکا ہوا ہے۔ آزادی کے بعد کانگریس نے کئی اصلاحات لائے اور عوام کو متحد رکھنے میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ بینکوں کو قومیایا گیا۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار فلاحی اسکیمات متعارف کرائی گئیں۔ ان تمام کامیابیوں کا اعزاز کانگریس کو جاتا ہے، لیکن بی جے پی، کانگریس مُکت بھارت کا خواب دیکھ رہی ہے جس کو عوام کبھی شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دیں گے۔ بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت میں عوام کسانوں اور سماج کے تمام طبقات کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی من مانی فیصلے کرتے ہوئے دستوری اصول اور اقدار کو تار تار کررہے ہیں۔ چھوٹے مودی یعنی چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اپنے آپ کو بادشاہ تصور کررہے ہیں۔ دونوںکی جانب سے عوام دشمن پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے عوام کے حقوق کو سلب کیا جارہا ہے۔ جس کا بی جے پی اور ٹی آر ایس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ کسانوں کیخلاف سیاہ قوانین نافذ کرنے کے بعد مرکزی حکومت آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کو اپنے کنٹرول میں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جو فیڈرل نظام کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ن