نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ماریشس میں مقدس گنگا تالاب کا دورہ کیا۔ انھوں نے پوجا کی اور مقدس مقام پر تروینی سنگم کے مقدس پانی میں ڈبکی لگائی۔مہا کمبھ میلے سے مقدس پانی کو گنگا تالاب تک لانے کی وزیر اعظم کی پہل دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف روحانی اتحاد کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ ان کے مشترکہ ثقافتی رشتوں کی بنیاد رکھنے والی شاندار روایات کے تحفظ اور اسے فروغ دینے کے لیے ان کے عزم کا بھی اظہار ہے ۔