مودی پر ایف آئی آر درج کرنے کامطالبہ

   

نئی دہلی4اپریل(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ارونا چل پردیش کی ریلی سے ٹھیک پہلے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کے قافلے پر چھاپہ ماری سے صاف ہے کہ یہ بی جے پی کی‘ووٹ کے لیے نوٹ’ دینے کی کوشش تھی اس لیے پارٹی جمعہ کو الیکشن کمیشن سے ان دونوں رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرے گی۔ کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ منگل کی رات تقریباً 12 بجے مسٹر کھانڈو کے قافلے پر چھاپہ مارکر پونے دو کروڑ روپیے سے زیادہ کی نقدی برآمد کی گئی تھی۔