نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو کیرالا کے وائناڈ کا دورہ کریں گے ، جو کہ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوا ہے ، جہاں وہ راحت اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے اور اس آفت سے بچ جانے والوں سے بھی بات کریں گے ۔ عہدیداروں نے آج یہاں بتایا کہ مودی صبح 11 بجے کے قریب کنور پہنچیں گے اور اس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا فضائی سروے کریں گے ۔