9 سال میں جی ایس ٹی سے 100 کروڑ روپئے زبردستی وصول کئے گئے ، پرشانت ریڈی کی پریس کانفرنس
نظام آباد۔ 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر و رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں نریندر مودی نے پہلے کبھی نافذ نہ ہونے والے GST (گڈز اینڈ سروس ٹیکس) کو ملک میں نیا نافذ کر کے عوام پر لاکھوں کروڑوں روپے کا بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال GST کے نام پر ملک کی عوام سے غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے 22 لاکھ کروڑ روپے میں سے صرف 2 لاکھ کروڑ روپے کی کمی کرکے عوام کو کچھ رعایت دینے کا دکھاوا کیا جارہا ہے اور BJP کے رہنما اس پر فخر کرتے ہوئے میڈیا میں تصاویر دے رہے ہیں۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں GST کے نام پر عوام سے تقریباً 100 لاکھ کروڑ روپے زبردستی وصول کیے گئے اور اب تھوڑی کمی کرکے عوام کو مودی دسہرہ کا تحفہ دینے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے نظام آباد کے BJP رکن پارلیمنٹ اروِنڈ پر بھی تنقید کی کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ تلنگانہ میں ہر شخص کے لیے ماہانہ 5,000 روپے بچائے گئے ہیں۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ گزشتہ 9 سالوں میں GST کے نام پر ہر شہری سے ماہانہ 5,000 روپے، مجموعی طور پر 5,40,000 روپے پہلے ہی BJP اور مرکزی حکومت نے وصول کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ BJP کے رکن اسمبلی اروِنڈ اس کا جواب دیں۔ اسی طرح BJP رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ GST میں کمی کے بعد ہر خاندان کے لیے ماہانہ 15,000 روپے بچائے گئے ہیں، جس پر پرشانت ریڈی نے استفسار کیا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ گزشتہ 9 سالوں میں ہر خاندان سے ماہانہ 15,000 روپے وصول کیے گئے سابق وزیر پرشانت ریڈی نے واضح کیا کہ 2017 سے نافذ شدہ GST نے دال، نمک، صابن، تیل، کپڑے، شوز، ٹی وی، سائیکل، موٹر اور کار سمیت ہر قسم کی اشیاء کی قیمتیں بڑھا کر عوام کو پریشان کیا۔پرشانت ریڈی نے سوال اٹھایا کہ BJP لیڈر عوام سے اجازت لیے بغیر یہ GST نافذ کرنے کے اہل کیسے ہوئے؟انہوں نے انتباہ دیا کہ عوام گزشتہ 9 سالوں میں GST کے نام پر کیے گئے استحصالی اقدامات کو بخوبی یاد رکھ رہے ہیں اور وقت آنے پر اسی عوامی یادداشت کے تحت BJP کو سخت سیاسی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔