نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکرجی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے منگل کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں ،کہا ، “میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکرجی کو ان کی یوم پیدائش پر سلام کرتا ہوں۔ ان کے اعلی خیالات لاکھوں باشندگان وطن کیلئے موجب محرک ہیں۔ ڈاکٹر مکرجی نے اپنی پوری زندگی ملک کی سالمیت اور ترقی کیلئے وقف کردی۔ “انہوں نے ایک ماہر تعلیم اور دانشور کی حیثیت سے اپنے لئے ایک مقام بنایا۔”قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر مکھرجی ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی کابینہ میں وزیر تھے ، لیکن پنڈت نہرو سے اختلافات کے سبب انہوں نے حکومت چھوڑ دی اور بعد میں انہوں نے بھارتیہ جن سنگھ کی بنیاد رکھی۔ اسی جن سنگھ سے ، بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی وجود میں آئی۔