نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ کے ساتھی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو جمعہ کے روز سالگرہ پرمبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت مند زندگی اور لمبی عمر کے لئے دعا کی ۔راج ناتھ کی آج 69 ویں سالگرہ ہے ۔سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے مودی نے ٹویٹ کیا کہ راج ناتھ جی کو سالگرہ کی مبارک باد ، ان کی تیز سوچ حکومت کے لئے فائدہ مند رہی ہے ۔ وہ مضبوط اور محفوظ ملک کی تعمیر کی کوشش میں سب سے آگے رہے ہیں۔ وہ غریبوں کی فلاح و بہبود اور ملک کے محنتی کسانوں کے لئے ہمیشہ کام کرتے رہے ہیں ۔ میں ان کی لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔