نئی دہلی: کے وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز گاندھی جینتی کے موقع پر دارالحکومت دہلی کے اسکولوں میں صفائی مہم میں حصہ لیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوچھ بھارت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اس مہم میں شامل ہوں۔؎وزیر اعظم نے کہا، ‘‘. میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ آج آپ کے ارد گرد صفائی مہم کا حصہ بنیں۔. آپ کا یہ اقدام سوچھ بھارتکی روح کو مزید مضبوط کرے گا۔انہوں نے سوچھ بھارت ابھیان کو ملک میں صفائی کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اجتماعی کوشش قرار دیا اور اسے کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والوں کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آج سوچھ بھارت کے 10 سال مکمل ہو گئے ہیں، جو بھارت کو صاف ستھرا بنانے اور صفائی کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اجتماعی کوشش ہے۔انہوں نے کہاکہI ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے کام کیا ہے۔
جھارکھنڈ میں 80ہزار کروڑ کے پراجکٹس کا افتتاح
ہزاری باغ: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے مختلف پراجکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔مودی نے دھرتی آبا قبائلی گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کیا، 40 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا افتتاح کیا اور 25ای ایم آر ایس کا سنگ بنیاد رکھا۔ مودی نے پردھان منتری قبائلی انصاف مہا ابھیان کے تحت کئی پراجکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے ترقی کے سفر کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعظم مودی نے آج کے پراجکٹس کیلئے جھارکھنڈ اور ہندوستان کے لوگوں کو مبارکباد دی۔مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی بہبود کے تئیں ان کا نقطہ نظر اور خیالات ہندوستان کا سرمایہ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا ماننا تھا کہ ہندوستان اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب قبائلی معاشرہ تیز رفتاری سے ترقی کرے ۔