پنجی: وزیر اعظم نریندر مودی آج جنوبی گوا کے دابولیم میں آئی این ایس ہنس سے پہنچے جن کا گورنر پی ایس شری دھرن پلئی، وزیراعلیٰ پرمود ساونت، پروٹوکول منسٹر ایم گوڈینہو، چیف سکریٹری پرمل رائے اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں ’گوا مکتی دیوس‘ کی تقریب میں شرکت کی اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔