مودی کے ایل اے سی بیان کی غلط تشریح ، پی ایم او کی وضاحت

   

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے کل جماعتی میٹنگ میں دیئے گئے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر نے آج کہا کہ کچھ جگہ پر وزیراعظم کے بیان کی غلط تشریح کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ہندستان ایکچول کنٹرول لائن تجاوز کرنے کی کسی کوشش کا منہ توڑ جواب دے گا۔وزیراعظم دفتر نے کہا کہ حقیقت میں وزیراعظم نے یہ بات زور دیکر کہی تھی کہ گزرے وقت میں ان چیلنجوں کو نظرانداز کئے جانے کی روایت کے برعکس اب ہندستانی فوج اصل کنٹرول لائن کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی فیصلہ کن طریقہ سے جواب دیتی ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ انہیں روکتے ہیں، انہیں ٹوکتے ہیں۔کل جماعتی میٹنگ کو بھی یہ معلومات دی گئی تھی کہ اس بار چینی فوج اصل کنٹرول لائن پر بڑی تعداد میں آئی ہے اور ہندستان نے بھی اس کے مطابق قدم اٹھایا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں تک اصل کنٹرول لائن پر تجاوز کا سوال ہے یہ واضح طورپر کہا گیا تھا کہ 15جون کو گلوان میں تشدد اس لئے ہوا کیونکہ چین کے فوجی اصل کنٹرول لائن پار کرتے ہی‘اسٹرکچر’ بنارہے تھے اور انہوں نے اس کام کو روکنے سے انکار کردیا تھا۔وزیراعظم دفتر نے یہ بھی کہا کہ کل جماعتی میٹنگ میں وزیراعظم کے تبصرہ کا فوکس گلوان میں پندرہ جون کے وہ واقعات تھے جن کی وجہ سے 20فوجیوں کی شہادت ہوئی۔ وزیراعظم نے ہمارے ان بہادر اور محب وطن فوجیوں کو خراج عقیدت دی جنہوں نے چینی سازش کا منہ تو جواب دیا۔ وزیراعظم کا یہ بیان اصل کنٹرول لائن پر ہماری اور چینی فوجیوں کی موجودگی نہیں ہے س اس حالت سے متعلق ہے جو ہمارے جوانوں کی بہادری کے نتیجہ میں پیدا ہوئی ہے ۔