مودی کے وزیر اعظم بننے تک جدوجہد آزادی کی تاریخ ایک خاندان تک محدود تھی: امیت شاہ

   

نئی دہلی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی تاریخ ایک خاندان تک محدود تھی لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو “امر” بنا کر اسے ختم کر دیا۔
شاہ نے کہا کہ رام مندر کا مسئلہ “بابر کے زمانے سے” پھنسا ہوا تھا، لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے فوراً بعد، وزیر اعظم نے ایودھیا میں بھومی پوجن کیا۔انہوں نے کہا کہ بھگوان رام اگلے سال کی رام نومی تک اپنے عظیم الشان مندر میں ہوں گے۔ شاہ کے ہریدوار کے بھلا کالج ہیلی پیڈ پر اترنے کے فوراً بعد، کانگریس کارکنوں نے پرشورام چوک پر راہل گاندھی کی رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہلی کے خلاف نعرے لگائے۔ کئی کارکنوں نے وزیر داخلہ کو کالے جھنڈے دکھائے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔