لندن: موسمیاتی بحران ہر دن کی طوالت کا باعث بن رہا ہے کیونکہ قطبی برف کے بڑے پیمانے پر پگھلنے سے سیارے کی شکل بدل رہی ہے ۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کا ایک شاندار مظاہرہ ہے کہ کس طرح انسانوں کے اعمال زمین حرکات کو تبدیل کر رہے ہیں۔دن کی طوالت میں تبدیلی ملی سیکنڈز کے پیمانے پر ہوتی ہے لیکن یہ ممکنہ طور پر انٹرنیٹ ٹریفک، مالیاتی لین دین اور جی پی ایس نیویگیشن میں خلل ڈالنے کیلئے کافی ہے۔