سنگل یوز پلاسٹکس کے متبادل پراڈکٹ کے لانچ ایونٹ سے سریدھر بابو و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے آج سنگل یوز پلاسٹکس کے متبادل کے طور پر اختراعی نوعیت کے موافق ماحولیات کمپوسٹیبل بائیو ڈیگریڈیبل کے آغاز کی ستائش کی ۔ سی ایس آئی آر ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی ، حیدرآباد پر اس پراڈکٹ کے لانچ ایونٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے سریدھر بابو نے کہا کہ آئندہ نسل کی حفاظت کے لیے کاربن کے اخراج کو ختم کرنا بہت اہم ہے ورنہ انہیں ماحولیات میں ابتری کے باعث بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔ اس اہم پراڈکٹ کو لانچ کرنے پر ریشیکا ریڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے حکومت اہم توجہ دے رہی ہے ۔ موسی ندی پراجکٹ بھی اس ندی کی صفائی اور بہتر ماحولیات کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں شروع کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر شیشر سنہا ، ڈائرکٹر جنرل سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹروکیمیکلس انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی حکومت ہند ڈاکٹر سمیر جوشی وائس چیرمین جی سی انڈین پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ ، پی سیتا ، سی ای او ، وی ہب حکومت تلنگانہ ، ریشیکا ریڈی کے علاوہ سنگیتا ریڈی جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر ، اپولو ہاسپٹلس اور مسز پدمجا ریڈی ، ایم ڈی پدمجا پولیمرس نے بھی مخاطب کیا ۔۔