بھینسہ : بھینسہ منڈل کے موضع وٹولی کا ضلع نرمل ایڈیشنل کلکٹر ہیمنت بورکڈے نے دورہ کرتے ہوئے موضع میں جاری ترقیاتی کاموں جن میں نیچر پارک کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں موضع کے اسکول اور آنگن واڑی مرکز پہنچکر معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈس کی تنقیح کی اور تفصیلات دریافت کی اور اپنی خدمات کو بحسن و خوبی متحرک انداز میں انجام دینے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر ایم پی ڈی او گنگادھر کے علاوہ مقامی سرپنچ ، نائب سرپنچ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
محافل منقبت
محبوب نگر ۔ انجمن فیضان شرفیہ محبوب نگر کے زیر اہتمام 4 روزہ محافل منقبت حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث اعظم دستگیر کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ 7 نومبر اتوار مسجد ابراہیم ، محبوب نگر میں بعد نماز عشاء 9 نومبر منگل بعد نماز عشاء مسجد رئیسہ محبوب نگر 11 نومبر جمعرات بعد نماز عشاء مسجد رحمتیہ محبوب نگر 13 نومبر ہفتہ بعد نماز عشاء مدرسہ عربیہ برہان العلوم محبوب نگر منعقد ہوں گے ۔ محافل کا آغاز بعد نماز عشاء ہوگا ۔
ترقیاتی پروگراموں کا انعقاد
جگتیال ۔ رکن اسمبلی جگتیال یم سنجے کمار اور ضلع پریشد چیر مین داوا وسنتا سریش نے آج جگتیال حلقہ رورل منڈل میں لاکھوں روپیوں کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا، موضع چلگل میں دھوبی سنگھم بھون کو 3 لاکھ روپئے اور منورو کاپو سنگھم بھون کو 3 لاکھ روپیے ریڈی طبقہ سنگھم بھون کیلیے 3 لاکھ اور یس سی بھون 2 لاکھ روپیوں سے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انچارج یم پی پی راجیندر پرساد زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین دامودھر راو اور دیگر موجود تھے