اقلیتی اقامتی اسکول نظام آباد میں یوم قومی تعلیم تقریب، مقررین کا خطاب
نظام آ باد۔ 12 نومبر (ذریعہ میل ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز و کالج 2 نظام آ باد میں ملک کے پہلے و وزیر تعلیم جناب مولا نا ابو لکلام آزاد کی 134 ویں یوم پیدائش پر ایک یاد گار اور پر اثر تقریب کا انعقاد عمل میں آ یا۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل جلیل احمد خان نے کی اس خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی نوید اقبال رکن ریا ستی حج کمیٹی تلنگا نہ تھے۔ موصوف نے اپنے خطاب میں مولا نا ابولکلام آ زاد کی خد مات کو زبردست خراج پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ مولانا ایک ممتاز عالم و صحافی بھی تھے۔ جنھوں نے اپنے در وزارت میں کئی ایک اسکیمات کو پیش کیا۔ انھوں نے عصری تعلیم پر کا فی حد تک زور دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے ریاستی چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راو کی اقلیتوں کے لیے کی جا نے والی خدمات کو ناقابل فرا موش قرار دیا۔چیف منسٹر موصوف نے ریاست تلنگا نہ میں اقلیتوں کے طلبا کی تعلیمی ترقی کے لیے اقا متی اسکولس و کالجس کا ایک جال بچھا دیا ھے۔ تاکہ اقلیتی طلبا زیور تعلیم سے آراستہ ھوں۔ آج کے اس مسابقتی دور میں وھ اپنے آپ کو تیار کر سکیں۔ انھوں نے امید ظا ھر کی کہ مستقبل میں اقامتی اسکولس کے طلبا ایسے کار نامہ انجام دینگے۔جس پر ملک فخر کرے۔ دیگر مھمانوں نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں مختلف مقا بلہ جات میں نمایاں کا میا بی حا صل کر نے والے طلبا میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی اور مھمانوں کی شال پو شی کی گئی۔