مولانا آزاد اور کستوربا گاندھی کو وسندھرا راجے کا خراج

   

جے پور۔ 22فروری(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی نائب صدر اور راجستھان کی سابق چیف منسٹر وسندھرا راجے نے کستوربا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ راجے نے کہاکہ مہاتما گاندھی کے آزاد ہندستان کے ہدف کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی کستوربا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت ادا کرتی ہوں۔وسندھرا راجے نے معروف مجاہد آزادی، ملک کے پہلے وزیر تعلیم اوربھارت رتن مولاابوالکلام آزاد کی برسی پر انہیں سلام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہندستان کی تعلیمی پالیسی کی رہنمائی کرکے ملک میں مختلف تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھنے میں ان کی خدمات نہایت اہم تھیں۔