مولانا سید سلمان ندوی دارالعلوم ندوۃ العلماء سے برطرف

,

   

لکھنو: مولنا سید سلمان حسینی ندوی کو ممتاز دینی درسگاہ ندوۃ العلماء سے برطرف کردیا گیا ہے۔ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم اعلی مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے انہیں ایک مکتوب بھی روانہ کیا ہے۔ ندوۃ سے برطرفی کے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ آپ کی عمر 65سال ہوچکی ہے۔ اسلئے آپ کو یہاں کی ذمہ داریوں سے خارج کیا جارہا ہے۔

گذشتہ کئی دنوں سے مولانا سید سلمان ندوی بابری مسجد کیس کے تعلق سے کھل کر بیانات دے رہے ہیں۔ان کے بیانات سے ندوۃ العلماء کے ذمہ داران اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ مولانا سید محمد رابع حسنی کے مکتوب کاسلمان ندوی نے کافی سخت لہجہ میں جواب دیا ہے۔ اپنے دو صفحات کے بیانات میں 10نکات پر مشتمل سخت لب و لہجہ اختیار کیا ہے۔مولانا سلمان حسنی نے ندوۃ العلماء کے ناظم کوباطل قرار دیتے ہوئے اپنی صفائی میں کہا کہ مجلس نظامت کو آراء اور نظریات کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے جبکہ میں حق پر ہوں اور آپ برسرباطل ہیں۔