مولانا سید کلب جواد کی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات، ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنا نے کی تجویز

,

   

لکھنؤ: جنرل سکریٹری مجلس علماء ہند و شیعہ عالم دین مولانا سید کلب جواد نے پارلیمنٹ ہاؤز میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقا ت کر کے ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنانے کی تجویز پیش کی۔ ا س موقع پر مولانا حسنین بقائی او ر وقف بچاؤ تحریک کے صدر شمیل شمسی بھی موجود تھے۔

ا س ملاقات کے بعد مولانا جواد کلب نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہمیں تیقن دیا کہ اترپردیش میں شیعہ و سنی وقف بورڈ میں وقف املاک خرد برد کی سی بی آئی سے جانچ کروائی جائے گی۔ اور ساتھ انہوں نے تیقن دلایا کہ ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنایا جائے گا۔ مولانا کلب نے بتایا کہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کے سرپر ہے۔ اورہجومی تشدد میں خاطی پائے جانے والو ں کو بخشا نہیں جائے گا۔