مولانا عبدالکلام آزاد اسکول کی عمارت کا رکن اسمبلی اجئے سنگھ کے ہاتھوں افتتاح

   

گلبرگہ 31اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : رکن اسمبلی جیورگی ڈاکٹر اجئے سنگھ نے منگل کے دن یڈرامی تعلقہ جیورگی ضلع گلبرگہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کرناٹک کی جانب سے قائم کئے جانے والے مولانا ابو الکلام آزاد انگلش میڈئیم اسکول کی عمارت کی بھومی پوجا تقریب کا افتتاح کیا ۔ یہ اسکول گورنمینٹ سینئیر پرائیمری اسکول یڈرامی ٹائون میں قائیم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئیر قائیدین رکن الدین پٹیل عرف رکن پٹیل، چندر کانت پرانک، ملیکارجن ہلکٹی ، بسواراج کھانا گوڈرا،چنچولی، اور دیگر شخصیتوں کے علاوہ مدرسہ کے طلبا اس تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اجئے سنگھ نیمحکمہ یوتھ ایمپاورمینٹ اینڈ اسپورٹس دپارٹمینٹ کی جانب سے تعلقہ جاتی سطح کے دسہرہ کھیلوں کا یڈرامی گورنمینٹ سینئیر پرائیمری اسکول کا افتتاح کیا اور مارچ میں شریک طلبا میں تمغات تقسیم کئے ۔