مولانا مطیع الرحمن امام و خطیب مسجد ریان کی تہنیتی تقریب

   

26 سالہ خدمات پر خراج تحسین، پیرانہ سالی کے سبب آبائی مقام بنگال لوٹنے پر مجبور

کاماریڈی :4؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا مطیع الرحمٰن مظاہری جنہوں نے شہر کاماریڈی کی مسجد ریان اشوک نگر کالونی کاماریڈی میں تقریبا 26 سال تک امامت و خطابت کے فرائض بحسن خوبی بہت اخلاص و استقامت کے ساتھ انجام دیا ہے، ناسازی طبیعت اور پیرانہ سالی نے مستعفیٰ ہو کر وطن لوٹنے پر مجبور کردیا، آپ کا تعلق بنگال کے اتردیناجپور بنگال سے ہے، جمعیۃ علماء آپکی بیش بہا زندگی بھر کی اس خدمت کا اعتراف کرتی ہے، اس مناسبت سے جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے زیراہتمام ومصلیان مسجد علماء و مفتیان عظام کے ساتھ تہنیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں حمید پاشاہ (صدر مسجد ریان) احمد حسین (صدر مسجد یوسف) عبدالمجید (مسجدریان) شمش الدین، محمد جاوید ، عامر انصاری ودیگر مصلیان مسجد نے مولانا کی دیر پا خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، تہنیتی تقریب کی صدارت حافظ انتظار احمد (نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی) نے کی، جبکہ جلسہ کی نظامت مولانا نظرالحق قاسمی (صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی) نے چلائی، مولانا شیخ احمد مظاہری (خطیب مسجد ریان) کی قرأت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا، مفتی مجاہد نے منصبِ امامت پر تفصیلی روشنی ڈالی، میر فاروق علی (خازن جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی) سید عظمت علی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی) میر مبشر علی عامر (آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی) نے مولانا تہنیت،پیش کی، اس موقع پر مولانا مطیع الرحمن صاحب مظاہری (امام وخطیب مسجد ریان) نے مصلیان مسجد و عامتہ المسلمین کو نمازوں کی پابندی، مساجد کی آبادی کی فکر دلائی، مولانا کی رقت انگیز دعاء پر تقریب کا اختتام ہوا اس موقع پر مصلیان مسجد ریان وجمعیت علماء کاماریڈی کے کارکنان کے علاوہ عارف وحضرت مولانا محمد ایوب مدظلہ صدر جمعیت علماء منڈل تاڑوائی موجود تھے۔