مولوی افتخار احمد کا سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان

   

نظام آباد: نظام آباد کی دینی و روحانی شخصیت مولوی افتخار احمد صاحب کے سانحہ ارتحال پر اپنے شدید رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے سینئر کارپوریٹر ڈویژن نمبر58 لائین گلی نظام آباد مسٹر ایم اے قدوس نے کہاکہ ان کے تعلیمی دور میں مولوی افتخار احمد صاحب کے شاگرد رہ چکے۔ انہوں نے کہاکہ مولوی افتخار احمد صاحب کا اچانک سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ بالخصوص تبلیغی جماعت و مرکز کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ کارپوریٹر ایم اے قدوس نے کہاکہ امیر تبلیغی جماعت مولوی محمد افتخار احمد صاحب دین کی دعوت اور اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی تمام زندگی وقف کردی تھی ۔ ان کی ہی سرپرستی میں جامع مسجد کو تبلیغی مرکز کے ذریعہ اجتماعات منعقد کئے جاتے رہے۔ اور ملک کے کونے کونے میں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے جماعتیں روآنہ کی جاتی رہیں ۔اور نظام آباد میں علاقائی و ملکی سطح پر بھی تبلیغی اجتماعات منعقد کئے جاتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولوی محمد افتخار احمد صاحب ایک قابل احترام معزز علمی شخصیت کے حامل تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ استاد محترم جناب مولوی محمد افتخار احمد صاحب مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا کرے ۔ آمین