موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شخص کی موت

   

حیدرآباد : /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) شنکر پلی علاقہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ جی ملیشم ساکن شنکر پلی 20 اکٹوبر کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ شدید زخموں سے ملیشم جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس شنکر پلی اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔