موگادیشو میں ریسٹورنٹ کے باہر کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک

   

مودگا دیشو :صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں ریسٹورنٹ کے باہر کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ صومالین پولیس کے مطابق ایوان صدر سے قریب ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صومالین پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ گزشتہ رات اس وقت کیا گیا جب لوگ ٹی وی پر یورو فٹ بال کپ 2024 کا فائنل دیکھ رہے تھے۔ موگادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے سے قریبی عمارتوں اور 10 گاڑیاں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے تمام زخمیوں کو مقامی ہاسپٹلس میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ میڈیا کے مطابق صومالیہ کے عسکریت پسند گروپ الشباب نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔