مچھلیوں کے فارم پر سمندری شیر کا حملہ

   


بوگوٹا: برٹش کولمبیا، کینیڈا: سامن مچھلیوں کے بنائے گئے فارم پر اچانک سمندری شیر (سی لائن) نے حملہ کردیا ہے اور ہفتوں تک مچھلیوں کی دعوت اڑانے کے بعد بھی وہاں سے نکلنے سے تیار نہیں ہیں۔کینیڈا میں ٹوفینو کے علاقے میں سمندر کے ساتھ ہی جنگلوں اور تاروں سے محفوظ ایک بڑا فارم قائم کیا گیا تھا جہاں سامن مچھلیوں کی افزائش جاری تھی۔ اتنے میں بھاری بھرکم شیرِ سمندر نے ان کی بو سونگھ لی اور فارم پر دھاوا بول دیا ہے۔ دن دہاڑے مالِ مفت مچھلیاں کھانے کا یہ واقعہ مارچ کے وسط سے شروع ہوا۔سی لائن بہت ہوشیار جانور ہوتے ہیں اور وہ غول کی صورت میں حملہ کرتے ہیں جس میں مچھلیوں کو گھیرکر شکار کیا جاتا ہے۔ اب وینکووا میں ایک بڑے مچھلی فارم پران کا حملہ جاری ہے کیونکہ وہاں ایک چھوٹے سے رقبے پر مچھلیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہیں۔