مکتھل میں سب کورٹ کی منظوری، عنقریب آغاز

   

مکتھل : اطلاعات کے مطابق مکتھل مستقر ٹاون میں سب کورٹ عدالت کی منظوری عمل میں آئی ہے اور عنقریب اس کا آغاز ہوگا ۔ رکن اسمبلی مکتھل سی رام موہن ریڈی کی اطلاع کے بموجب حلقہ اسمبلی مکتھل کیلئے سب کورٹ عدالت کا مکتھل مستقر ٹاون میں قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ان ذرائع نے اخبارات کیلئے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا کہ ریاستی حکومت نے عدالت کی منظوری دی ہے اور منڈل پرجا پریشد آفس کمپاونڈ میں اس کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور امکان ہے کہ 2 جون کو اس کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آئے گا ۔ رکن ا سمبلی مکتھل سی رام موہن ریڈی نے کہا کہ اس کی افتتاحی تقریب متحدہ ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزراء کے علاوہ ضلع ایڈیشنل جج نارائن پیٹ اور منصف مجسٹریٹ ضلع محبوب نگر و دیگر متعلقہ آفیسران موجود رہیں گے ۔ مسٹر رام موہن ریڈی نے بتایا کہ عدالت کے آغاز کے بعد اس علاقہ کے عوام کی ایک دیرینہ آرزو کی تکمیل ہوگی جو اپنے مقدمات کیلئے نارائن پیٹ کا رخ کرتے تھے ۔ اب انہیں مکتھل مستقر پر ہی اپنے تنازعات کے سلسلہ میں یکسوئی و مسائل کے حل کا موقع فراہم ہوگا ۔