کولکتہ، 28ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے لیڈر مکل رائے ناردا اسٹنگ معاملہ میں ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سامنے دوسرے نوٹس کے جواب میں پیش ہوں گے ۔ترنمول کانگریس میں نمبر دو لیڈر رہے رائے ناردا اسٹنگ معاملہ میں 13دیگر ملزمین کے ساتھ نامزد ہیں۔ نارداکے چیف ایکزکیوٹیو میتھیو سیموئل نے یہ اسٹنگ آپریشن کیا تھا جس میں ایک لیڈر کو پیسہ کے بدلے کام کرانے کا یقین دلایا تھا۔سی بی آئی نے اس سے پہلے انہیں جمعہ کی صبح گیارہ بجے نظام پیلیس میں پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا۔ جس کے بعد رائے نے سی بی آئی کے جانچ افسران کے سامنے پیش ہونے کے کیلئے مزید وقت مانگا تھا۔سی بی آئی نے جمعرات کو سینئر آئی پی ایس افسر ایس ایم ایچ مرزا کو گرفتار کیا تھا۔ اسٹنگ کے 2016میں سامنے آنے کے بعد یہ پہلی گرفتاری ہے ۔