اٹلانٹا : امریکہ میں 44 سالہ خاتون کو انتہائی زہریلی مکڑیوں کے جھرمٹ نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق جیسیکا روگ اٹلانٹا میں اپنے گھر کے باہر ایک شیڈ کی صفائی کر رہی تھی جب ان پر مکڑیوں نے حملہ کیا اور 24 گھنٹوں سے کم وقت کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا، جیسیکا روگ کا چہرہ، بازو اور گلا سوج گیا تھا اور انہیں جسم پر دھبے پڑ گئے تھے۔ میڈیا کے مطابق براؤن ریکلوز مکڑی کے کاٹنے سے جلد پر زخم ہو جاتے ہیں اور سنگین حالات میں موت بھی ہو سکتی ہے، جیسیکا روگ کو مکڑیوں نے متعدد جگہوں پر کاٹا تھا، جس کی وجہ سے اس کا چہرہ سوج گیا تھا اور جسم میں جلن محسوس ہو رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسیکا روگ کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔