مکیش امبانی اعلیٰ سطح کے عالمی مفکرین

   

برائے خارجہ پالیسی کی فہرست میں شامل
نئی دہلی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دولتمند ترین ہندوستانی مکیش امبانی اعلیٰ سطحی عالمی مفکرین 2019ء کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں اور انہیں خارجہ پالیسی کی اشاعت کے سلسلہ میں علی بابا کے بانی جیک ما، امیزان کے سی ای او جیف بیزوس اور آئی این ایف کی خاتون سربراہ رسٹین لاگارڈ کے ساتھ باوقار عالمی مفکرین کے ساتھ مقام حاصل ہوا ہے۔ 2019ء کے 100 مفکرین کی ایک مکمل فہرست 22 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ مکیش امبانی کے سرمایہ کا ذخیرہ 44.3 بلین امریکی ڈالر مالیتی ہے۔ انہیں خارجہ پالیسی کا اپنے سرمایہ کے ذریعہ تعین کرنے والے مفکرین کی فہرست میں باوقار مقام دیا گیا ہے۔ 2019ء میں عالمی مفکرین فہرست کی 10 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔