مہاتما جیوتی راو پھولے کو چیف منسٹر کا خراج عقیدت

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راو نے سماجی مصلح اور بہوجن فلاسفر مہاتما جیوتی راو پھولے کو ان کی 195 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما پھولے نے ملک کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے ذات پات کے امتیاز کو ختم کرنے اور دلتوں ‘ بہوجن اور خواتین کو با اختیار بنانے کی سمت جو کام کیا ہے وہ مثالی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت تلنگانہ سماجی و معاشی ترقی پر مہاتما پھولے کی خدمات سے جذبہ حاصل کرتی ہے ۔