’مہادیو بیٹنگ ایپ‘ سمیت22 سٹہ ایپلی کیشنز پر پابندی

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے غیرقانونی سٹہ بازی معاملے میں سخت کارروائی کی ہے۔ الیکٹرانکس اور آئی ٹی وزارت نے ملک میں غیر قانونی سٹہ بازی کے 22 ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی لگادی ہے۔ اشونی ویشنو کی وزارت کے مطابق مہادیو بک اور ریڈی اناپرسٹوپرو سمیت 22 غیر قانونی سٹہ بازی ایپ اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ای ڈی کی جانچ اور اس کے بعد چھتیس گڑھ میں ’مہادیو بک‘ پر چھاپہ ماری کے بعد ہوئی ہے۔