مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن : کانگریس کی پہلی فہرست جاری

   

ممبئی : کانگریس پارٹی نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے لئے آج شام اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے جو 48 امیدواروں پر مشتمل ہے۔ کانگریس نے اپنی پہلی فہرست میں 25 موجودہ ارکان اسمبلی کو ہی موقع دیا ہے۔ یہ ایسی نشستیں ہیں جہاں پارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔ مہاراشٹرا کانگریس کے صدر نانا پٹولے اسمبلی حلقہ سکولی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ قانون ساز پارٹی کے قائد بالا صاحب تھوراٹ سنگم نیل سے انتخابی میدان میں ہیں۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن و ریجنل ورکنگ پریسیڈنٹ نسیم خان کو چاندی والی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کانگریس کے 48 امیدواروں میں 4 مسلمان ہیں۔