مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن 26نومبر سے قبل ہونگے: چیف الیکشن کمشنر

,

   

دیوالی جیسے تہواروں کے پیش نظر تواریخ کا اعلان ہو گا‘ ریاستی عہدیداروں کیساتھ جائزہ اجلاس

نئی دہلی :چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ مہارشٹرا میں اسمبلی انتخابات 26 نومبر سے قبل ہونگے ۔ ہفتہ کے روز کہا کہ سیاسی جماعتوں نے پول پینل سے کہا کہ دیوالی جیسے تہواروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کا اعلان کریں۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کل ممبئی میں انتخابی کمشنروں گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کی موجودگی میں اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی تیاریوں پر مہاراشٹرا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کیلئے وہ یہ دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ قومی اور علاقائی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی گئی ہے جبکہ اسٹیک ہولڈرز، ڈی ایم، پولیس کمشنر، ڈی جی پی سے ملاقات کی۔ راجیوں کمار نے بتا یا کہ جملہ 11 جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی جن میں بہوجن سماج پارٹی، عام آدمی پارٹی، سی پی ایم، کانگریس، مہاراشٹرا نو نرمان سینا، سماج وادی پارٹی، شیوسینا (یو بی ٹی) اور شیو سینا شامل ہیں۔ انہوں نے ہمیں دیوالی، دیو جیسے تہواروں پر غور کرنے کو کہا ہے۔ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے سے پہلے دیوالی اور چھٹھ پوجاوغیرہ پر غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیںچیف الیکشن کمشنر نے نوٹ کیا کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اس لیے اس تاریخ سے پہلے انتخابات مکمل کر لیے جائیں۔مہاراشٹرا میں 288 حلقے ہیں جن میں ایس ٹی حلقے 25 اور ایس سی حلقے 29 ہیں۔ مہاراشٹرا کی قانون ساز اسمبلی کی مدت 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے لہذا اس سے پہلے انتخابات مکمل ہونے چاہئیں۔ ریاست میں کل ووٹر 9.59 کروڑ ہیں جن میں مرد 4.59 کروڑ اور خواتین 4.64 کروڑ ہیں۔ 18تا19 سال کے پہلی بار ووٹ دینے والوں کی تعداد کافی حوصلہ افزا ہے جو تقریباً 19.48 لاکھ ہے۔