مہاراشٹرا انتخابات: سوشل میڈیا پر کانگریس امیدواروں کی فہرست فرضی

   

ممبئی: مہاراشٹر کانگریس نے جمعہ کو آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست کو فرضی قرار دیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے دستخط کردہ فہرست میں کانگریس کے 15 سرکردہ لیڈروں کے نام شامل ہیں۔پارٹی نے واضح کیا کہ یہ فہرست جعلی ہے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ فہرست کیسے جاری کی گئی تاہم یہ فہرست سرکاری نہیں ہے ۔ پارٹی نے ووٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ امیدواروں کی فہرست کے سرکاری اعلان کا انتظار کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔توقع ہے کہ کانگریس ہفتہ کو مہاراشٹرا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرے گی۔ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف وجے ودیٹیوار نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس نے 30 سیٹوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ، جب کہ چھ ناموں کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔