مہاراشٹرا مقننہ کا 7 ستمبر سے دو روزہ سشن

   

ممبئی ۔ مہاراشٹرا مقننہ میں کورونا دور میں پہلے سشن کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ حکام کی جانب سے انفیکشن کی روک تھام کیلئے موثر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ مقننہ کا دو روزہ مانسون اجلاس 7 ستمبر سے شروع ہونے والا ہے ۔ اس موقع پر ارکان کی نشستوںکے مخصوص انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ سماجی دوری کا خیال رکھا جا رہا ہے ۔ ارکان کا اینٹی جن ٹسٹ لازمی ہوگا ۔ انہیں کورونا کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی ۔وزیر پارلیمانی امور انیل پارب نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سشن میں تمام تر احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔