اورنگ آباد ۔24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ میں امبا جوگائی ٹاؤن کے قریب لاک ڈاؤن کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازم پر مبینہ حملہ کے ضمن میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انسپکٹر سدھارتھ گاڈے نے کہا امبا جوگائی پولیس اسٹیشن سے منسلک ملازم پولیس گویند پلماتے کو چہارشنبہ کی شب تین افراد نے مار پیٹ کا نشانہ بنایا تھا ۔
اس عہدیدار نے کہا کہ یلمائے یشونت نگر میں پیش آئے ایک واقعہ کی تحقیقات کررہے تھے کہ انہوں نے وہاں ایک گلی کے نکڑ پر کشور لومٹے ، وائبھوا کمائے اور نشا شنگارے گپ شپ میں مصروف تھے جن سے انہوں نے سوال کیا تھا جس پر ان تیونں نے برہمی کی حالت میں یلمائے پر حملہ کردیا ۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ زخمی ملازم پولیس نے دو دن قبل ہی ایک معذور شخص کو دو ماہ کا راشن پہنچایا تھا ۔